5

سیدنا صدیقِ اکبر کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیدنا صدیقِ اکبر کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔حافظ طلحہ جوئیہ۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونٹ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے زیر اہتمام تقریری مقابلے میں طلحہ جوئیہ ناظم عمومی MSO شمالی پنجاب نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا صدیقِ اکبر اسلام کے وہ عظیم ستون ہیں جنہوں نے نبی کریم ۖ کی رفاقت، صداقت، ایثار اور قربانی کی ایسی لازوال مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ کا دورِ خلافت دینِ اسلام کے استحکام، فتنوں کے خاتمے اور نظامِ خلافت کے مضبوط قیام کی روشن مثال ہے۔مقابلے میں شرکاء نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی مدارس اور کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا، سیرتِ صدیقی سے محبت اور عملی وابستگی پیدا کی جا سکے۔ دلاور حفیظ اس موقع پر پروفیسر اطہر اعوان ،پرفیسر حافظ یاسین ،چیف ایتھیکل پرومولانا ابراہیم عبداللہ ، چیئرمین ہیومن الائنس آرگنائزیشن میاں بلال ، سوشل ایکٹویسٹ حماد سرفراز ، مذہبی سکالرمولانا فضل الرحمن ، مولانا نثاراللہ حنفی ،عمر گجر،معاویہ گجر،طیب گجر ،قاری فرحان ،ناظم مالیات MSO ارسلان غوری فیصل آباد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں