سید عاصم منیر کو سعودیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز ملنے پر اظہار مسرت

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا عبد الشکور کاظم فاضل مدینہ یونیورسٹی ، خالد محمود اعظم آبادی ، حبیب الرحمن بٹ حسن سردار گجر ، قاری محمد اکرم عاصم ، شہزاد احمد شیرازی و دیگر نے حکومت سعودیہ کی جانب سے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلی ترین قومی اعزاز کنگ عبد العزیز میڈل سے نوازنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے پوری قوم خوش کا اظہار کرتے ہوئے پر امید ہے کہ پاک سعودیہ تعلقات بام عروج پر پہنچ چکے ہیں ۔ دونوں ممالک اسلامی رشتے کلمے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر بنیان مرصوص کی طرح مضبوط ہو چکے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درینہ اور برادرانہ تعلقات اور جنرل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دونوں ممالک کی سلامتی محفوظ ہو گی ۔ سعودی عرب کے دفاع و استحکام کے لئے پاک فوج کا چنا بھی ہمارے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اجتماعی کوششیں ضروری ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے آرمی چیف آف سٹاف فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو پاک سعودیہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں کنگ عبد العزیز میڈل سے نوازنے پر شکر گزار ہے اور اس عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ آرمی چیف کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم سعودی مملکت خاص کر حرمین شریفین کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی ترین سعودی اعزاز جنرل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں ، امن و امان کی رٹ کو قائم کرنے اور ممتاز عسکری خدمات کا اعتراف ہے جس پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت سعودیہ کی شکر گزار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں