سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا قابل فخر اقدام ہے،سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق کے دوران دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا قابل فخر اقدام ہے’ جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرات اور قومی عزم کے ساتھ افواج پاکستان کی قیادت کی اور ہندوستانی مکار مودی کو دھول چٹائی’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں ‘ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ سینئر وائس چیئرمین رانا فخرحیات’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ سینئر نائب صدور چوہدری مقصود احمد’ چوہدری شوکت جٹ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد ‘ نائب صدور چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ رانا طاہر محمود خاں’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال’ ملک اعجاز احمد’ رانا ادریس’ حاجی محمد انور’ چوہدری فاروق گل کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبرن نے کثیر تعداد نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ ہمارے محافظوں کی جانثاری پر پوری قوم کو فخر ہے یہ وہ جوان ہیں جو اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیتے ہیں اور جام شہادت نوش کرتے ہیں’ شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں اور اپنی جانیں وطن پر نچھاور کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں’ ان کے جذبے’ حو صلے اور ایثار کو سلام پیش کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے’ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر چال کا بھر پور جواب دینا پاک فوج کا شیوہ ہے کیونکہ انہیں اپنے رب پر کامل یقین اور اپنی قوم کی دعاؤں کا سہارا حاصل ہے۔ ہمیں اپنی فوج پر پورا اعتماد ہے کیونکہ وہ صرف اللہ سے ڈرتی ہے۔ ان کے دلوں میں شہادت کی آرزو اور زبانوں پر کلمہ طیبہ ہوتا ہے’ وطن عزیز کی موجودہ صورتحال اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں اظہار تشکر کرنے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور قومی وملی یکجہتی کے اظہار کیلئے ہمہ وقت اپنی صفحوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھنے کی ضرورت ہے ‘ پاک فوج کے شہدا پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں’ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور قوم کی عزت و وقار کی علامت ہے ‘وطن کی مٹی کے ایک ایک ذرے کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے ‘ ہمارا مان تران ہے اور ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے’ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری فوج کو ثابت قدم رہنے کی توفیق دے اور اسی بہادری اور جانفشانی سے ملک کی حفاظت کرنے کی توفیق دے’ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں