سیلابی پانی میں ڈوبنے والے 13سالہ بچے کو بچا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کے زیر نگرانی تاندلیانوالہ دریائے راوی سے ملحقہ آبادیوں میں سیلانی پانی میں پھنسے 971لوگوں کو ریسکیو کیا۔ جبکہ شیرازہ پتن کے علاقہ میں مویشیوں کیساتھ سیلابی پانی میں ڈوبنے والے 13سالہ بچے کو بحفاظت بچا لیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو ٹیمیں تاندلیانوالہ دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں ماڑی پتن، شیرازہ پتن، موضع عالم شاہ ، جھامرا، 616گ ب اوربھلے شاہ میں اب تک سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے مجموعی طور پر 971افراد کو ان کے مال مویشیوں اور سامان کے ساتھ ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ جبکہ موضع شیرازہ پتن کے علاقہ میں سیلابی پانی میں پھنسا13سالہ بچہ علی حسنین اپنی بھینسوں کیساتھ سیلابی پانی عبور کرتے ہوئے پانی میں ڈوب گیا تو ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مذکورہ بچے کو سیلابی پانی سے بحفاظت بچا کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں