سیلاب تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) رہنما پاکستان مسلم لیگ ضیاء میاں ساجد حسین انجم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں نے ایک بار پھر یہ احساس دلایا ہے کہ ملک کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر یہی پانی محفوظ ذخائر میں جمع کیا جا سکے تو نہ صرف سیلابی تباہ کاریوں سے بچائو ممکن ہو گا بلکہ پانی کی قلت اور توانائی بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ہر دل غمگین اور ہر آنکھ اشکبار ہے کیونکہ درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع اور ہزاروں خاندانوں کا نقصان دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو سیاست سے بالا تر ہو کر ایک قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے۔ جس میں ڈیموں کی تعمیر کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ مستقبل کی نسلوں کو قدرتی آفات کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے بھارت کی طرف سے پانی روکنے کبھی چھوڑنے پر بھارتی آبی جارحیت کا رونا رویا جاتا ہے مگر کسی حکمرانوں نے اس کے حل پر توجہ دینے ڈیم اور واٹر سٹوریج بنانے کی کوشش نہ کی ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دنیا سے بھیک مانگنے کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔میاں عبدالستار بیگا نے کہا کہ سانحات سے نہ سیکھنا بھی ایک بڑا سانحہ ہے جو کہ پاکستان میں جاری و ساری ہے اور ہم ایک رد عمل دینے والی قوم بن کر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں