سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکل ایسوسی ایشن کے صدر افتخار مغل ، نائب صدر امتیاز ورک ،سیکرٹری حسنین اور فنانس سیکرٹر ی عدیل نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں تک امداد فوری طور پر پہنچائی جائے،صدر افتخار مغل اور نائب صدر امتیاز ورک و دیگر عہدیداروں نے خیبرپختونخواہ میں شدیدبارشوں اور سیلاب کے نتیجہ میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و ملت کے وسیع تر مفاد کی خاطر فوری طور پر اپنی سیاسی و احتجاجی سرگرمیاں منسوخ کر کے اپنے تما م تر وسائل کو سیلاب زدگان کی بحالی پر صرف کریں۔اس نازک وقت میں سیاست کرنے کی بجائے پانی میں پھنسے ہوئے غریب عوام کی زندگیاں بچانے اور انہیں دوبارہ زندگی کی طرف بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں آپس میں بیان بازی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ چھتوں پر بھوکے پیاسے پانی اترنے اور امداد کے منتظر ہیں۔ قدرتی آفات میں عوام کو ریسکیو کرنا حکومتی ذمہ داری ہوتی ہے۔تاہم مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کو ان مصیبت زد گان کی امداد کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں