16

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،الرٹ جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، قومی ادارہ صحت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔قومی ادارہ صحت کے جاری الرٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیلنے کازیادہ خدشہ ہے، اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماری اور بچوں میں خسرہ پھیلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے اسلام آبادمیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت تمام صوبائی حکومتوں،عالمی ادارہ صحت اوریونیسف سے بھی رابطے میں ہے۔وزیرصحت نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ادویات اور ڈاکٹرز بھیجے گئیہیں،پنجاب سے ابھی ڈیمانڈ نہیں آئی،سیلاب کل سندھ کو ہٹ کرے گا اس کیلئے صوبہ اور وفاق الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں