سیلاب کا خدشہ’الرٹ جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) این ڈی ایم اے نے اگلے48گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24سے 48گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، سندھ کے کئی شہروں میں بھی شدید بارشوں کا امکان جبکہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطر ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں