2

سیمنٹ کی فروخت اور برآمدات میں مسلسل کمی

کراچی ( بیو رو چیف )سیمنٹ کی فروخت اور برآمدات میں کمی کا سلسلہ تیسرے ماہ بھی جاری ہے ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔نومبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 26.53 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ۔ نومبر 25میں سیمنٹ کی برآمدات 5لاکھ 90ہزار 183ٹن رہی ۔ نومبر 24میں سیمنٹ کی برآمدات 8 لاکھ 3 ہزار 258 ٹن رہی تھی ۔نومبر 25 میں مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت 2.23 فیصد اضافے سے 35 لاکھ 49 ہزار ٹن رہی ۔نومبر 24 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 34لاکھ 72 ہزار ٹن تھی ۔ نومبر 2025 میں مجموعی سیمنٹ فروخت 41.40 لاکھ ٹن رہی ۔نومبر 24 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 42 لاکھ 75 ہزار ٹن تھی ۔رواں مالی سال 5 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 11.54 فیصد اضافہ ہوا۔رواں مالی سال 5 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 2 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار ٹن رہی ۔5 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 14.71 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 74 لاکھ 35 ہزار ٹن رہی ۔5 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 40 لاکھ ٹن رہی۔جو گزشتہ مالی سال 5 ماہ کے برابر ہی ہے ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز نے کہا ہے کہ اگر حکومت ڈیوٹی اورٹیکس میں ریلیف فراہم کرے تو سیمنٹ انڈسٹری کی نمو تیز ہوسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں