سینئر صحافی ،سابق ناظم طاہر رشید انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی وسابق ناظم یونین کونسل121 طاہر رشید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ محلہ پنج پیر گلی نمبر5 راجباہ روڈ ڈیری فارم والی گلی سے اٹھایا جائے گا اور نمازجنازہ آج 19نومبر بروز بدھ بعدازنماز ظہر دو بجے جھنگ روڈ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگو ا ر خاندان سے اظہار تعز یت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب کریمۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں