سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے سیاست اور صحا فت میں بڑا نقصان قراردیاہے-ان کا کہناتھاکہ مرحوم میاں نوازشریف کے قابلِ اعتمادساتھی ایک سنجیدہ مفکر اور اصو ل پسند دانشور تھے ۔ انکی سیاسی اور صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے علم، برداشت، سنجیدگی اور دلیل کو ہمیشہ اپنی تحریر اور شخصیت کا محور بنایا۔ عرفان صدیقی کی جماعت کے لیے خدمات بھی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کی علمی خدمات اور قومی بصیرت آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ وہ شفیق، منکسرالمزاج اور بے حد نفیس انسان تھے۔ انہوں نے ہر موقع پر مثبت سوچ اور علمی دیانت کی بنیاد پر رہنمائی کی۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عرفان صدیقی کوجوار رحمت میں جگہ اوراہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں