سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہوگیا۔علامہ راجہ ناصر عباس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے قانونی ضابطے پورے کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ چیمبر میں مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں