سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ، ڈاکو ظفری میراثی ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی لائلپور ڈویژن کے ساتھ مبینہ مقابلہ کے دوران خطرناک ڈاکو ظفر عرف ظفری میراثی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انچارج سی سی ڈی لائلپور ڈویژن انسپکٹر صدیق چیمہ نے تھانہ سی سی ڈی میں درج ڈکیتی و اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ منصور ملنگی روڈ کے قریب بابا موج علی سرکار کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر موجود مسلح ملزمان نے سی سی ڈی ٹیم پر جان لیوا فائرنگ شروع کردی اور حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس کو ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جبکہ اسکے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد زخمی ڈاکو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ظفر عرف ظفری مراسی بین الاضلاعی ڈکیت کا سرغنہ پیشہ ور ڈاکو جو کہ فیصل آباد سمیت لاہور،ٹوبہ اور حجرہ شاہ مقیم کے تھانہ جات میں درج چوری ڈکیتی و راہزنی کے 40سے زائد مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں