سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن،6انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

لوئر دیر (نامہ نگار) محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ پولیس کی دیر لوئر میں مشترکہ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گرد باڈوان پل پولیس پوسٹ پر حملے اور کانسٹیبل محمد اسماعیل کی شہادت سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابوجانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گردوں کی پہچان کی جا رہی ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف اور 3 عدد ہینڈ گرینیڈ برآمدہوئے ہیں،دہشت گردوں کے فرار شدہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی طرف سے آپریشن کی کامیابی پر شاباش دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں