سی پی او کی ہدایت پر SHOملت ٹاؤن نے قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون کی بڑی کارروائی ۔قتل کا اشتہاری ملزم 08سال بعد گرفتار ۔ ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون انسپکٹر مظہر عرفان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری ملزم قدیرعرف کاکا کو گرفتار کرلیا ۔ملزم تھانہ ملت ٹائون کے مقدمہ 1400/17 بجرم 302/148/149 ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم قدیر عرف کاکا نے 08سال قبل محمد عمران کو پرانی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔تھانہ ملت ٹائون پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔ سٹی پولیس آفیسرنے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں