شادی شدہ خاتون سمیت2خواتین اغوا

گوجرہ(نامہ نگار) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت دوخواتین کونامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔چک نمبر370ج ب کے محمد سجاد نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کی 18سالہ بیٹی عائشہ سجاد خریداری کیلئے شہر آئی ہو ئی تھی کہ جس کے واپس گھر نہ آنے پر تشویش ہوئی جس کی تلاش شروع کی گئی تو اس کا موبائل نمبربھی بند پایا گیا جس کو نامعلوم افراد اغواء کر کے فرارہو گئے،علاوہ ازیں چک نمبر366ج ب کے بنیا مین نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایاکہ اس کی بہواقراء زوجہ علی ایازجوکہ دو کمسن بچوں کی ماں ہے جنہیں گھر میں چھوڑ کردکان سے سوداسلف خریدنے گئی جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیااورفرارہو گئے۔ سٹی پولیس نے مغویان اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں