شادی کی تقریب میں فائرنگ ‘4بچوں سمیت 6افراد زخمی

لاہور(بیورو چیف)کاہنہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر4بچوں سمیت6افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایاگیا ہے کہ زخمیوں میں مقصود ، ریان اور شہریار اور دیگر شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ دلہے کے دووست حمزہ فاروق نوجوان نے کی جو بعد ازاں فرار ہوگیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 12بور رائفل برآمد کر لی ۔پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس ٹریس کرکے جھلکے گائوں سے حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق جھلکے گائوں میں شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست نے 12 بور رائفل سے فائرنگ کی ،فائرنگ کی زد میں آکر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق تارڑ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں