شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزیاں معمول

ساہیوال(بیورورچیف)ساہیوال ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث ساہیوال شہر بھر گیمبر اور قادرآباد کے شادی ہالز، مارکیاں اور میرج لانز میں ون ڈِش کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں۔ انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے قانون کی دھجیا ں اڑائی جا رہی ہیں مگر متعلقہ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاغذی کارروائی اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ زمین پر کہیں بھی قانون پر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔ شادیاں رات گئے تک جاری رہتی ہیں، ون ڈِش پالیسی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے، لیکن انتظامیہ صرف پریس ریلیزوں اور تصویری دوروں سے عوام کو بہلانے میں مصروف ہے۔ساہیوال کیشہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب اور کمشنر ساہیوال فوری طور پر نوٹس لیں اور نااہل افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔ ضلعی حکومت کی مسلسل ناکامی نے عوام کا اعتماد بری طرح مجروح کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں