شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹرز کی منافقت کا پردہ فاش کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ایک بار پھر بیان پر شدت پسند بھارتی بھڑک اٹھے ۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ہمیشہ میرا کا مقف رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کو جاری رہنا چاہیے کیونکہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں میچ کے لیے لوگ ٹکٹ خرید چکے تھے، کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کر لی تھی اور پھر بھی بھارت نے کھیلنے سے انکار کر دیا، یہ سوچ کیا تھی میں آج تک نہیں سمجھ سکا۔شاہد آفریدی نے بھارتیوں کی شدت پسند سوچ پر طنز کرتے ہوئے کہا، بھارت کے کچھ کھلاڑی آج بھی یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں