شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ ڈالا

مانچسٹر(سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سیزیر کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بیٹرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔مانچسٹر میں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارت نے انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 669رنز کے بعد خسارہ ختم کرتے ہوئے برتری حاصل کی، جس میں کپتان شبمن گل اور تجربہ کار بیٹر کے ایل راہل کی 181رنز کی بہترین شراکت کا بنیادی کردار رہا۔شبمن گل میچ کے آخری روز 238گیندوں پر 103رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، جس میں 12چوکے شامل تھے، بھارتی کپتان نے اپنی ٹیم کے لیے بہترین اننگز کھیلی اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد یوسف نے 2006میں انگلینڈ کے دورے میں 4میچوں میں 631رنز بنا کر ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایشیائی کھلاڑی کا ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے 4میچوں کی 7اننگز میں 90.14کی اوسط سے ڈبل سنچری سمیت 3سنچریوں کی مدد سے 631رنز بنائے تھے، جس میں 202رنز سب سے بڑی اننگز تھی شمبن گل نے 4میچوں میں ایک ڈبل سنچری سمیت 3سنچریوں کی مدد سے 700سے زائد رنز بنائے اور 269رنز ان کی طویل اننگز تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں