شخصی مصلحتوں کی بجائے آئینی تقاضوں کو پورا کیا جائے،عبدالصبور ہاشمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کی صوبائی عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر چوہدری ضمیر گجر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران وعاملہ اراکین پنجاب نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصبور ہاشمی نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی نے ملک کی “سیاسی آئینی صورتحال عوامی مسائل “پر طویل غوروخوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے موجودہ “گھمبیر حالات” اور”حکمرانوں “کی عوامی مسائل سے”چشم پوشی” نیہمیں اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ ہم “ملک و قوم” کے مسائل پرخاموش رہ کر مجرمانہ فعل کے مرتکب نہیں ہو سکتے صوبائی عاملہ کے اہم اجلاس میں ملکی بقا کا حل صرف اور صرف قانون کی حکمرانی میں قرار دیا گیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش داخلی بحرانوں کا جنجال صرف اسی صورت ختم ہو سکتا ہے جب ملک میں “آئین ” کی حرمت اور قانون کی “بالادستی” کو مقدم مانا جائیگا۔ پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شخصی مصلحتوں کی بجائے آئینی تقاضوں کو پورا کرنا ہی وقت کی پکار ہے۔ حکمران طبقے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی صدر چوہدری ضمیر گجر نے کہا کہ ایوانوں میں بیٹھنے والے اب ذاتی اقتدار کی “طوالت” اور “مفادات” کی جنگ چھوڑ کر عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کے لیے قانون سازی کریں۔ پارٹی رہنماں نے حکمرانوں اور ارباب “اختیار واقتدار” پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کا راز اس بات میں پنہاں ہے کہ ریاست کا ہر ادارہ اپنی “آئینی حدود و قیود” میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے۔ اجلاس میں جہاں پی ایف پی کے ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، وہاں پارٹی قیادت نے اب میدانِ عمل میں نکلنے کا اعلان بھی کر دیا۔ چوہدری ضمیر گجر نے پنجاب میں”رابطہ عوام مہم” کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان فلاح پارٹی” پنجاب بھر میں سیمینارز و کانفرنسز و عوامی مذاکروں کا انعقاد کرے گی، تاکہ عوام کو ان کے حقوق اور آئین کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے۔ اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلاح پارٹی ملک و قوم کی بہتری اور فلاح کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، کیونکہ ایک خوشحال پاکستان کی بنیاد صرف “انصاف و آئین”کی پاسداری پر ہی رکھی جا سکتی ہے۔اجلاس میں میاں راشد حفیظ، قاضی عبد الصبور ہاشمی ،ذوالفقار حیدر سیالوی، غلام یاسین بھوجوانہ، سلمان مصطفائی، ذوالفقار علی، راجہ حسن، حکیم ایوب قریشی، زبیر وڑائچ، ذیشان وڑائچ ،ملک سہیل،قاری یامین مدنی، حافظ حسن مجتبیٰ، اسرار نواز باجوہ، سید نعیم بخآری، محمد رفیق لودھی، ڈاکٹر سعید طاہر، ملک جاوید اقبال۔شہزاد سلطانی، محمد عارف بھٹی ،چوہدری محمد طارق گجر، میاں عبدالواحد ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں