شوگر اور ہیپاٹائٹس اس وقت بڑی بیماریاں ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی چیف پیٹرن ڈاکٹر معرو ف وینس نے کہاکہ شوگراور ہیپاٹائٹس کی بیماری سے نجات کیلئے ہرپاکستانی کو اپنا میڈیکل چیک اپ کرواتے رہنا چاہیے ۔پاکستان میں آبادی کی شرح 2.3فیصد سے بڑھ کر 2.8 فیصد ہوگئی ہے، شوگراور ہیپاٹائٹس اس وقت بڑی بیماریاں ہیں اللہ کریم کے فضل سے جو ملک ایٹمی طاقت بن سکتا ہے وہ ہیپاٹائٹس بھی ختم کر سکتا ہے وجوہات کو تلاش کرنا ہوگا،سیرت البنیۖ پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے، نئی نسل کو اسلا می تعلیما ت سے رو شنا س کرا نا بہت ضروری ہے، تعلیمی نظا م کو بہتر بنا ئے بغیر معا شرے کی اصلا ح ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے آگاہی مہم کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ بدقسمتی سے 75سال سے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، کیا وجہ ہے کہ خطے کے تمام ملکوں سے پاکستان مسلسل پیچھے جارہا ہے بھارت یا بنگلہ دیش میں کون سی انوکھی پلاننگ ہے، جو ملک ایٹمی طاقت بن سکتا ہے وہ ہیپاٹائٹس بھی ختم کر سکتا ہے وجوہات کو تلاش کرنا اور ان وجوہات کو ختم کرنا ہوگا،افسوک ناک امر ہے کہ بیماری پھیلانے میں دنیا میں گولڈ میڈل لے چکے ہیں،دنیا کے صحت و تعلیم میں مدد دینے پر بھی ہم ناکام ہیں، جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے،اگر تین چیزیں امن ، استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کو کسی ملک میں پیدا کردیں تو ملک ترقی کرلے گا۔ اگر پچاس سال کی تاریخ دیکھیں جاپان کوریا ملائشیا تھائی لینڈ چین ترکی کی ترقی میں امن استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں