4

شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوی قتل کر دی

مکوآنہ (نامہ نگار) تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 229مکوآنہ، محلہ مائی مستانی میں شوہر نے مبینہ ناجائز تعلقات کے شعبہ میں اپنی پچاس سالہ بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ محلہ مائی مستانی مکوآنہ میں دلاور نامی شخص کو اپنی 50 سالہ بیوی ثریا بی بی پر مبینہ ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔ اسی شک کی بنیاد پر دلاور نے شدید غصے کی حالت میں گھر کے اندر کلہاڑی سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ثریا بی بی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیںواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی مکوآنہ کے انچارج اے ایس آئی میاں عبدالجبار فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، ثریا بی بی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیاپولیس کے مطابق ملزم دلاور کو جائے وقوعہ سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گیاہلِ علاقہ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے گھریلو جھگڑے جاری تھے، پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں