شکست کے بعد مودی کا جنگی جنون زور پکڑ گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے جنگی دوڑ میں تیزی لاتے ہوئے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ مل کر لڑاکا طیاروں کے انجن تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اقدام ففتھ جنریشن کے جدید لڑاکا طیاروں (AMCA)کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اگرچہ کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فرانسیسی کمپنی سیفران (Safran)ہے۔ بھارت جو دنیا کے بڑے ہتھیار درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، مقامی اسلحہ سازی بڑھانے کے لیے 2033 تک 100ارب ڈالر کے نئے دفاعی معاہدوں کا ہدف رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے فرانس سے مزید 26رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے تاکہ روسی میگ 29کے طیاروں کی جگہ لی جا سکے۔ نئی دہلی مغربی ممالک بالخصوص امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں