شہباز امیر علی اعوان ایڈووکیٹ کے چچا انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدرانصاف لائرز فورم ڈویژن فیصل آبادشہبازامیرعلی اعوان ایڈوو کیٹ کے چچاجان چودھری عاشق اعوان گزشتہ روزقضائے الٰہی سے انتقال کرگئے جنہیں 204چک والے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی ندیم صادق ڈوگر،حسن نیازی ،راناعبدالرزاق خاں ،سابق ایم این اے چودھری محمداعجازورک سمیت وکلا ،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چودھری عاشق اعوان دل کے عارضہ میں مبتلاتھے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل شریف کاختم 27مئی بروزمنگل صبح ساڑھے 8بجے جامع مسجد204چک میں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں