شہباز بابر کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری

سمندری (بیورو چیف)عملی خدمت ہی ہمارا سیاسی ویژن ہے تحصیل سمندری کی تعمیر و ترقی پہلی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی کے بھائی سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم نے چک نمبر441گ ب بھچوکی میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سڑک کی تعمیر پر ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ آئی ہے قبل ازیں مذکورہ گائوں پہنچنے پرچوہدری جاوید عزیز نمبردار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مہمان خصوصی کا استقبال کیا چوہدری محمد اسلم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ چوہدری شہباز بابر ا یم این اے کی قیادت میں شہر اور دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا جاوید عزیز نمبردار نے خطاب میں سڑک کی تعمیر پر چوہدری شہباز بابر ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں