ڈیرہ اسماعیل خان (بیوروچیف)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیرستان اور ڈی آئی خان کا دورہ کیااور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں کامیابیاں ممکن ہوئیں، آپ کی وطن کیلئے خدمت منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ گزاری، عید کے پہلے روز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چہکان کا دورہ کیا، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی، اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آرمی چیف نے ڈی آئی خان میں چہکان کا بھی دورہ کیا اور جوانوں کیساتھ عید منائی۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کوعید کی مبارکباد دی، آرمی چیف نے نماز عید مغربی بارڈر پر جوانوں کیساتھ ادا کی، آرمی چیف نے قوم کیلئے جوانوں کیعزم اور مثالی خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ بلاشبہ آپ پورے عزم اور بہادری سے مادر وطن کا دفاع کر رہے ہیں، آپ کی وطن کیلئے خدمت منہ بولتا ثبوت ہے۔آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ شہدا کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں کامیابیاں ممکن ہوئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔#/s#
