49

شہدائے پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر،سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار فیصل آباد کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر سینئر رہنمائوں نے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیںآج پوری قوم افواج پاکستان پولیس رینجر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کا عظیم اثاثہ ہیں شہداء کی لازوال قربانیاں قیامت تک وطن عزیز کی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں قوم اپنے ہیروز غازیوں ، شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہیحاجی محمد اسلم بھلی نے تاجروں کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیراور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر افسرخواہ اسکا تعلق بری ، بحری یا فضائیہ سے ہو علاقائی ، لسانی ،سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالا تر رہتے ہوئے صرف اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پرحملے کرنے اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنانے والے معافی کے مستحق نہیںآج25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے بہادر شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں