شہریوں کو پیدائش و اموات کے فری سر ٹیفکیٹس کا اجراء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ملازمین یونین کونسلز اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتد ا ر ی سے سر انجام دیتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کو آپنا شعار بنائیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے واضح احکامات کے مطابق عوام کو پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ فری جاری کرنے پر سختی سے عملدرآمد کریں’عوام کو بلا وجہ دفاتر کے چکر لگوائے اور انہیں رشوت دینے پر مجبور کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد چوہدری ذوالفقار علی نے چارج سنبھالنے کے بعد یونین رہنما طارق محمود خان سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات اور پریشانیوں سے باخبر ہے اسی لیے حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں پیدائش اور اموات کے لیٹ اندراج کے طریقہ کار کو انتہائی آسان بنادیا ہے اور لیٹ اندراج کی فیس اور جرمانے بھی ختم کر دیئے ہیں لیکن چند ملازمین ابھی تک عوام کو خوف زدہ کر کے اور ڈرا دھمکا کر رقوم وصول کرنے ہیں ان کے تدارک کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ٹیمیں یونین کونسلز کا سرپرائز وزٹ کر رہی ہیں اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میں خود بھی یونین کونسلز کو چیک کر رہا ہوں – ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور آنہیں بار بار اپنے دفاتر کے چکر ہر گز نہ لگوائیں آگر کسی سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ ملازمین یونین کونسلز حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملا جدوجھد کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں