شہریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت، ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور مختلف شعبوں کے مسائل سنے۔ شہریوں نے بلدیاتی امور، اراضی کے مسائل اور دیگر سہولتوں میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہر مسئلہ توجہ سے سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہری براہِ راست اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں اور انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں