شہری بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ نہ کریں

صفدرآباد(نامہ نگار)عوام بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس سفر نہ کریں تا کہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین انجمن تاجراں انار کلی بازار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم کی شدت کی بنا پر بلا وجہ سفر سے گریز کریں ،اگر کسی کام کے لئے جانا بھی پڑ جائے تو ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں اور بغیر لائسنس ہر گزسفر نہ کریں تا کہ کوئی پریشانی پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال زندگیوں کومحفوظ بنانے کے لئے نہائت ضروری ہے،ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے اور شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں اپنی صلاحیتوں کو برئوے کار لایا جائے۔انہوں نے عوام اور خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ کم سن بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کے لئے نہ دیں،قانون کا احترام خود بھی کریںاور بچوں کو بھی قانون سکھائیں۔ ایک مہذب قوم کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ قانون پر مکمل عمل پیرا ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں