شہری تجاوزات کیخلاف مہم میں انتظامیہ سے تعاون کریں،اے سی پیر محل ذوالفقار صابر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے تحت، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کی موثر قیادت میں شادمان کالونی پیر محل میں سرکاری اراضی سے غیر قانونی قبضہ ختم کرا دیا گیا۔انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین کو واگزار کرایا۔ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ ہر قسم کی تجاوزات کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں دور ہوں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف مہم میں بھرپور تعاون کریں اور غیر قانونی قابضین کی نشاندہی کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں