68

شہری حدود میں مویشیوں کا داخلہ روکا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ضلع میں عارضی مویشی منڈیوں کے قیام بارے اجلاس منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کو حکومت پنجاب کی طے کردہ ایس او پیز کے مطابق بنایا جائے اور شہریوں و بیوپاریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کی صفائی، سکیورٹی، پارکنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مکمل قوت کے ساتھ آپریشن کیا جائے تاکہ سڑکوں اور عوامی مقامات کو کلیئر رکھا جا سکے، شہری حدود میں مویشیوں کا داخلہ سختی سے روکا جائے اور اس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منڈیوں میں صفائی،روشنی اور پارکنگ کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں