شہری ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں

کمالیہ(نامہ نگار)ٹریفک انچارج کمالیہ احمد کریم نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور دیگر مسافروں کی جان و مال کا تحفظ بھی ممکن بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول لازمی بنائیں، موٹر سائیکل سوار حضرات ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اوور لوڈنگ سے مکمل اجتناب کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اکثر ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آتے ہیں جو نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع بلکہ سڑکوں کی تباہی کا بھی سبب بنتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں