شہر میں ٹریفک کے بگڑتے نظام پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاستدان رانا زاہد توصیف نے ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ٹریفک کے بگڑتے نظام اور انڈر پاسز کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی تعداد بڑھانے کے باوجود شہر میں ٹریفک کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے جس کیلئے ٹھوس اور موثر حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے تاہم اس معاملہ میں عوام کو بھی ایجوکیٹ کرنا لازم ہے اس کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے لوگوں کو ٹریفک قوانین ‘ ضابطوں سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے شہریوں کو ٹریفک سگنلز پر رکنے بارے بھی آگاہ کیا جانا ضروری ہے عوام کو ٹریفک رولز سے آگاہی ہو گی تو شہر میں نظام بہتر ہو جائے گا اپنے بیان میں رانا زاہد توصیف نے شہر میں نئے پارکنگ پلازوں کو وقت اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آبادی اور گاڑیوں کی تعداد بڑھنے کے باعث عوام کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے بالخصوص آٹھ بازاروں کو وہیکلز فری بنائے جانے سے شہر کے چاروں اطراف بے ہنگم پارکنگ انتظامیہ کیلئے چیلنج ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امین پور بازار میں سکول والی خالی جگہ پر انتظامیہ مارکیٹ تعمیر کرے فرسٹ فلور کی آمدن سے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں نیز آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کیلئے پوسٹر سروس کا اجرا کیا جائے جبکہ کوتوالی روڈ پر سابق میئر ہاس والی جگہ پر نامکمل پلازہ کی جلد از جلد تکمیل کی جائے بیرونی دیوار جلد تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر فلورز بھی مکمل کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں