شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے،ڈی پی او ٹوبہ

کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739گ ب علاقہ تھانہ بھسی میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین اور عوام الناس کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کے احکاما جاری کیے کھلی کچہری میں اہل علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کو اپنے مسائل بیان کیے ۔ کھلی کچہری سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے پولیس عوام کی خادم ہے اور میری کوشش ہے کہ تمام تھانوں عوامی شکایت کا بروقت ازالہ کرکے ان کے مسائل کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہمیں عوام کا بھر پور تعاون درکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں