فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر کئے جانے والے پیچ ورک میں ناقص میٹریل کا استعمال’ جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے’ ٹریفک کی روانی میں مشکلات’ حادثات کے خدشات بڑھ گئے’ ڈویژنل کمشنر مریم خان صورتحال کا فوری نوٹس لیکر ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں’ عوامی’ سماجی حلقوں کا پرزور مطالبہ’ تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے شہریوں نے گذشتہ دنوں دہائی دی کہ شہر کے کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے نتیجہ میں لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے’ جس پر سڑکوں کا پیچ ورک کیا مگر ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکارسڑکوں پر کا جانے والا پیچ ورک اکھڑ چکا ہے’ شہریوں نے پیچ ورک ہوتا دیکھا تو سکھ کا سانس لیا تھا مگر چند دنوں میں ہی پیچ ورک اکھڑ گیا اور سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑے نظر آنے لگے ہیں’ اس صورتحال سے آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں اور حادثات کے خدشات بڑھ گئے ہیں’ عوامی’ سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژنل کمشنر محترمہ مریم خان سڑکوں کے پیچ ورک میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے۔
3