شیخ اعجاز کی قیادت میں وکلاء وفد کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات،ضلع کچہری لینڈ ریکارڈ سنٹر میں بے ضابطگیوںپر بریفنگ دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ووزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ خاں کو پاکستان کا قومی ایوارڈ ”ستارہ امتیاز” ملنے پر مبارکباد دینے پبلک سیکرٹریٹ (رانا ثناء اﷲ خاں) پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ علی عباد منج ‘ چوہدری حسنین خالد’ میاں عمران’ سید ساجد حسنین گیلانی اور رانا معظم عباس ایڈووکیٹس ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جہاں پر ان کی سیاسی وسماجی امور سمیت ضمنی الیکشن’ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سمیت شہر کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ اعجاز احمد نے کہا کہ آپ کو قومی وصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے خدمات کے اعتراف میں ”ستارہ امتیاز” ملنا گویا پورے فیصل آباد کو ایوارڈ دینے کے مترادف ہے۔ جس پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ ستارہ امتیاز ملنے پر تمام دوستوں اور بھائیوں کا مشکور ہوں جن کی دعائوں کی وجہ سے مجھے اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔ آخر میں ایڈووکیٹس کے وفد نے ضلع کچہری میں رجسٹریوں اور لینڈ ریکارڈ سنٹر میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر رانا ثناء اﷲ خاں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر انہوں نے سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی مقرر کر دی جو کہ رانا معظم عباس ایڈووکیٹ’ سید ساجد حسنین گیلانی ایڈووکیٹ’ میاں عمران محمود ایڈووکیٹ’ چوہدری حسنین خالد ایڈووکیٹ’ رانا عبدالحلیم خاں ایڈووکیٹ’ شیخ احتشام ریاض ایڈووکیٹ ہمراہ ہونگے۔ مذکورہ کمیٹی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے ملاقات کر کے ضلع کچہری میں رجسٹریوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور وکلاء کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں