صحافی، ادیب علی اختر مرحوم کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف دانشور ، صحافی اور ادیب علی اختر انتقال کر گئے. نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی. پاکستان رائٹرز گلڈ فیصل آباد کا ایک خصوصی تعزیتی اجلاس بزرگ پنجابی شاعر حاتم بھٹی کی زیرصدارت منعقد ہوا. اخلاق حیدر آبادی ، ڈاکٹر اظہار احمد گلزار، ڈاکٹر افضل حمید ، رانا راشد علی خاں ایڈووکیٹ، ماجد مشتاق رائے، پروفیسر ریاض احمد قادری، اجمل حمید، محمد صادق پریس جرنلسٹ، مہتمم شمع بکس ایم اکمل حمید اور دیگر نے شرکت کی. جناب حاتم بھٹی نے آ ن لائن اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ علی اختر کی وفات سے لائلپور کا ایک عظیم قلمکار دنیا سے رخصت ہوا ہے. علی اختر نے افسانہ نگاری میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں. اردو اور پنجابی افسانہ اور ناول میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں. پاکستان ٹیلی ویژن سے علی اختر کے تحریر کردہ ڈرامے نشر ہوئے. فیصل آباد کے اخبارات میں ادبی ایڈیشن شائع کرتے رہے. حلقہ اربابِ ذوق ، پاکستان رائٹرز گلڈ اور بزم چناب رنگ سے وابستہ ہو کر بھر پور مجلسی زندگی گزاری. ڈاکٹر اظہار احمد گلزار نے کہا کہ جامعات میں علی اختر کے بارے میں مقالہ جات لکھے گئے. اور اخبارات میں انھیں ہمیشہ پذیرائی ملی. اخلاق حیدر آبادی کی علی اختر کی بیماری کے ایام میں ان کی اعانت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو شرکا نے سراہا. آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں