صفائی آپریشن میں غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا،کمشنر سرگودھا

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں تحصیل بھکر میں ستھرا پنجاب بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی اور سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ تحصیل بھکر 18اربن اور 26دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جس میں 217دیہات شامل ہے ۔ مز ید بتایا گیا کہ تحصیل بھکر کا تین ماہ کا آپریشن پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ کٹریکٹر کی جانب سے 276 سینٹری ورکرز 34، سپر وائزر 108، ڈرائیورز اور پانچ ہیلپرز ستھرا پنجاب صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔ جنہیں 165ہتھ ڑیرھیاں فراہم کی گئی ہیں۔ تحصیل بھر میں 11بڑے اور56 چھوٹے کنٹینرز اور 380ڈرم مختلف مقامات پر رکھیں گے ہیں۔ ہر ہفتہ 20کلومیٹر سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ جبکہ روزانہ پانچ کلومیٹر سڑک کی مکینیکل واشنگ کی جا رہی ہے۔ تحصیل بھر میں 16 دنوں میں چار ہزار 14 ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کیا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تحصیل بھر کی ایک دفعہ مکمل صفائی کا پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس دوران 40ہزار کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ڈمپنگ سائیٹ پر پہنچایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں