30

صفدرآباد میں رمضان پیکیج کے تحت راشن کی تقسیم شروع

صفدرآباد(نامہ نگار)سٹی صفدرآباد میں سرکاری طور پر رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد نے پٹواریوں سمیت میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ عوام میں راشن کے تھیلے دینا شروع کر دیئے تفصلات یوں ہیںکہ شہر میں رمضان کے تھیلوں کو عوام میں تقسیم کرنے کے لیئے اے سی میدان میں آ گئیں۔عملہ کمیٹی نے محلوں میں جا کر عوام کو تھیلے دیئے لیکن یہ تھیلے زیادہ تر ان لوگوں کو ملے جو کہ پہلے ہی سے امیروں کی صف میں شامل ہیں ۔یہ ایک بھونڈا مذاق ہے جو کہ شہریوںکے ساتھ کیا جا رہا ہے۔سروے کیا گیا تو پتہ چلا کہ غریب عوام کو کوئی تھیلہ ہی نہیں ملا۔مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئررہنما سے جب اس صورتحال پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ یہ پرانی لسٹیں ہیں جن پر تھیلوں کی تقسیم ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں