صفدر آباد میں دکانوں کے شٹرز پر سبز رنگ کروانیکی ہدایت

صفدرآباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر صفدرآبا د فاروق احمد قریشی نے مساجد میں اعلانات کروا دیئے کہ شہر کے تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں کے شٹرزپر سبز رنگ پینٹ کروالیں دکانداروں کو دو دن کا نوٹس دے دیا۔اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد فاروق احمد قریشی نے شہر کے بازاروںاور تمام مارکیٹس کے دکانداروںکو وارننگ جاری کر دی کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں کے شٹرز پر گرین کلر کا پینٹ کروا لیںاس کے لیئے انہوں نے دو دن کا وقت دیا ہے۔مساجد میں اعلانات بھی کروا دیئے کہ جو دکاندار مقررہ مدت میں اپنے شٹرز کوسبز رنگ نہیں کروائے گا اس کی دکان سیل کر دی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔اعلانات سن کر غریب دکاندار سہم کر رہ گئے ۔ایک دکاندار نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ اس کے پاس تو رنگ کروانے کے پیسے نہیںبڑی مشکل سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں ،دکان بھی کرایہ کی ہے اب میں کیا کروں؟اکثر دکانداروں کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ اب کیا کیا جائے۔ایک اور دکاندار کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مشکلات ہیں اوپر سے اے سی کا یہ حکم آ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں