صفدر آباد میں ریلوے کی اراضی قابضین سے واگزار کرائی جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)ریلوے اسٹیشن صفدرآ باد بھوت بنگلہ تو بن ہی چکا اب رہی سہی کسر یہاں کے لوگ نکال رہے ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے پار آبادی سعید نگر اور کیڑا منڈی کے لوگوں نے ات مچا دی ہے،ریلوے کی جگہ پر قبضہ کرنا معمول بن چکا ہے یہ ایک علیحدہ مسئلہ ہے کہ اسے پکا قبضہ کہا جائے یا کہ کچا قبضہ۔اس کی تشریح تو ریلوے والے ہی کر سکتے ہیں۔ریلوے کی جگہ پر قبضہ کر کے ذاتی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔کاروبا ہو رہا ہے ۔ایک شہری نے ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے مطالبہ کرتے چلے آرہے ہین کہ کیڑا منڈی سعید نگر میں ریلوے کی جگہ اور رہائشی مکانوں کے درمیان روڈ بنائی جائے لیکن ریلوے والے بننے نہیں دے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں