صفدر آباد میں مضر صحت پاپڑ،ٹافیاں ،نمکو کی فروخت

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر کے گلی محلوں میں دکانوں پر مضر صحت اشیاء پاپڑ،ٹافیاں،نمکو، بسکٹ ،چاکلیٹ،لیز،کھٹی میٹھی چیزیں،جوس اور دیگر اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔تمام ادارے شائد بے بس ہیں یا پھر آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔جو دکاندار یہ چیزیں فروخت کرتے ہیں انہیں صرف پیسے کی لالچ نظر آتی ہے ،چھوٹے چھوٹے بچے گھر سے پیسے لے کر کوئی چیز کھانے کے لئے گلی محلے میں کھلی ہوئی دکان کا رخ کرتے ہیں اور وہاں سے یہ جعلی اور ناقص اشیا ء خرید کر کھاتے ہیں جس کی بدولت انہیںمختلف بیماریاں آ گھیرتی ہیں۔ بچوں کو کھانسی اور گلا خراب رہنے کی شکائت پیدا ہوتی ہے،ان کا پیٹ بھی بھی خراب ہو جاتا ہے ، الٹی آنا معمول بن جاتا ہے،ہاضمہ اور معدہ کا مسئلہ بنتا ہے ۔ان گندی اور خراب اشیاء کے کھانے سے بچوں کو لگنے والی بیماریوں میں سے ایک بھوک کا نہ لگنا ہے ،بچے روٹی سے دامن بچاتے ہیںاور یہی کھٹی میٹھی چیزیںان کی زندگی کا حصہ بنتی ہیں ۔والدین اس ساری باتوں سے بے خبر اپنے دوسرے کاموں پر توجہ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں