صفدر آباد کا گندہ نالہ شہریوں کے مصیبت بن گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)شاپنگ کیلئے آئی ہوئی نواحی گائوںعمر کوٹ کی رہائشی پچاس سالہ خاتون بی بی اردو بازار کمیٹی روڈ ٹینکی چوک پر رکشے سے اترتے ہی نالے میںجا گری جس سے اسے بازو اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں لگیں۔قریب سے گزرتے لوگوں نے خاتون کو فوری ہسپتال لے جا کر ابتدائی طبی امداد دلوائی۔بعد ازاں خاتون نے مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تاہم وہ میونسپل کمیٹی والوں کو کوستی ہوئی چلی گئی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پیشتر بھی سینکڑوںلوگ کمیٹی روڈ پر ٹینکی چوک کے قریب نالے میں گر چکے اور اپنی ہڈی پسلیاں تڑوا بیٹھے لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی۔اب آدمی کرے تو کیا کرے اپنی فریاد کس کو سنائے۔میونسپل کمیٹی ۔کئی سالوں سے یہ مسئلہ نہیں حل کر سکی اس کا مطلب ہے کہ نا اہل لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ ،،،ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے ،،،انجام گلستان کیا ہو گا ،،،یہ بات کہہ کر چلتا بنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں