صفدر آباد کی گوشت مارکیٹ میںصفائی کے ناقص انتظام

صفدرآباد(نامہ نگار)شہریوں کا اردو بازار اور گوشت مارکیٹ میں صفائی کے ناقص نظام پر اظہار تشویش،صفائی میں بہتری کی بجائے ابتری نے جگہ لے لی۔عملہ سفائی نے شہر کے برے نالے کا سارا کیچڑ دکانوں کے آگے ڈھیر کر دیا۔ہر سو گندگی پھیل گئی ۔عوام نے ناک اور منہ بند کر کے گزرنا شروع کر دیا۔عملہ صفائی نے نالے کی گندگی دکانوں کے باہر پھینک دی۔دکاندار اوازار ہو گئے ،ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار کو دیکھ کر دہائیاں دے دیں ،جناب دیکھ لو شہر کا بیڑا غرق ہو گیا کوئی انتظامیہ نظر نہیں آرہی ،سفائی کی بجائے گندگی نے ڈیرے دال دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں