صفدر آباد کے قبرستان پر مضبوط جنگلے لگوائے جائیں

صفدرآباد(نامہ نگار)گریویارڈ صفدرآباد کی شمالی دیوار کو تین فٹ مزید اونچا اور اس پر لوہے کی مظبوط گرل اور جنگلے لگوائے جائیں ،شہریوں کا ڈیلی بزنس رپورٹ کی وساطت سے قبرستان کمیٹی سے مطالبہ۔شہریوں نے دیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ سے ایک ملاقات میں بتایا کہ اس وقت صفدرآباد کے واحد قبرستان کی حالت نا خستہ ہے۔قبرستان میں ہر وقت کتے اور دوسرے جانور پھرتے رہتے ہیں۔یہاں تک کہ کتے قبروں پر بیٹھے اور سوئے رہتے ہیں۔ان کتوں نے قبرستان کو اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے۔قبرستان کی حفاظت کے لئے گو کہ ایک آدمی کام کر رہا ہے جو کہ نا کافی ہے کم از کم دو آدمی اور مقرر کئیے جائیں جو کہ چوبیس گھنٹے قبرستان کی ڈیوٹی پر مامور ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں