صفدر آباد کے ماہنیانوالہ روڈ کو ڈبل کیا جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)مقامی قبرستان کے قریب سے گزرنے والی ماہنیانوالہ روڈ جسے کچہری روڈ بھی کہا جا سکتا ہے کو ڈبل کیا جائے کیونکہ اس روڈ پر ٹریفک کا دبائو بڑھ چکا ہے۔اس روڈ پر تمام بڑے اداروں کے دفاتر اور تعلیمی مراکز قائم ہیں لیکن آپ بے حسی دیکھیں افسران بالا کی کہ انہوں سب کچھ دیکھ کر بھی چپ سادھی ہوئی ہے۔کہتے ہیں جس کو درد ہو وہی محسوس کرتا ہے۔یہی صورتحال یہاں دکھائی دیتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر،ڈسٹرکٹ پبلک سکول(ڈی پی ایس)،پولیس اسٹیشن کی عمارت،محکمہ مال کے دفاتر،اراضی سنٹر،ڈی ایس پی پولیس کا دفتر،اس کے علاوہ تمام بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز،شبلی کالج،الائیڈ سکول اینڈ کالج،الرحمن سکول آف ایلفا اسٹدیز،خانقاہ ڈوگراں لنک روڈ پر دفاتر اور رہائشی کالونیز اسی ماہنیانوالہ روڈ سے وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں