صنعتی شعبے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے صنعتوں کا پہیہ چلانے کے لیے ٹیکس کا بوجھ کم کرنیکا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کی ٹھان لی ہے، آئندہ بجٹ میں صنعتی شعبے کو کارپوریٹ ٹیکس میں ریلیف دیا جائیگا، وزارت صنعت و پیداوار نے تیاری مکمل کر لی، جی ڈی پی میں صنعتی سیکٹرکاحصہ دس فیصد جبکہ برآمدات کا حصہ چھ فیصد بڑھانے کا پلان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی بارصنعتی پالیسی لائی ہے،جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کا حصہ18 فیصد سے بڑھا کر 26 فیصد کیا جائیگا،موجودہ ٹیکسز کے ساتھ صنعتی ترقی کے اہداف کا حصول مشکل ہے،صنعتوں کو ٹیکس چھوٹ دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کریں گے، کارپوریٹ ٹیکسزمیں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے بات کریں گے، آئی ایم ایف کو بتائیں گے کہ ریلیف سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا، موبائل فون ٹریکٹرز سولربیٹریزمیڈ ان پاکستان ہوں گی،گرڈ اسٹوریج کی ٹیکنالوجی کے لیے نئی پالیسی لانے پرکام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں