موغادیشو (مانیٹرنگ ڈیسک)صومالی قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانیوں نے ایک بار پھر حکومت سے رہائی کی اپیل کردی۔جہاز ایم ٹی آنر 25کے سیکنڈ آفیسر سید کاشف عمر نے اپیل کی کہ 57دن سے قید میں ہیں، حکومت فوری رہائی دلائے، کھانے کو کچھ نہیں جس سے مغوی بیمار ہو رہے ہیں۔کاشف عمر نے کہا کہ کمپنی مالکان قزاقوں سے بات کرنے کو تیار نہیں لہذا حکومت جہاز کمپنی کو مذاکرات پر تیار کرے۔دوسری جانب جہاز کے انڈونیشین کپتان نے بھی اپنی حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔




